Warning: mysqli_query(): (HY000/1021): Disk got full writing '.(temporary)' (Errcode: 28 "No space left on device") in /home/umhcom/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351
2025 Archives - Page 2 of 4 - Usman Memorial Hospital
Select Page
عثمان میموریل اسپتال میں عالمی ایمرجنسی ڈے منایا گیا

عثمان میموریل اسپتال میں عالمی ایمرجنسی ڈے منایا گیا

کراچی: عثمان میموریل اسپتال میں عالمی ایمرجنسی ڈے کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایمرجنسی شعبے کے عملے، ماہر ڈاکٹروں، نرسز اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔

تقریب کا مقصد عوام میں ایمرجنسی خدمات کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ان خدمات میں کام کرنے والے طبی عملے کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔

تقریب میں ویڈیوز، پریزنٹیشنز اور عملی مظاہروں کے ذریعے شرکاء کو آگاہی دی گئی کہ ہنگامی صورتحال میں کس طرح مؤثر طریقے سے اقدامات کیے جاتے ہیں۔

اس موقع پر اسپتال کے ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی خدمات کو بھی سراہا گیا جو مستحق مریضوں کے علاج میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

عثمان میموریل اسپتال کی انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مستقبل میں بھی ایمرجنسی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے جدید سہولیات اور تربیت یافتہ عملے کو ترجیح دیتی رہے گی۔

 

عثمان میموریل اسپتال میں ہائیپرٹینشن سے متعلق مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

عثمان میموریل اسپتال میں ہائیپرٹینشن سے متعلق مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کراچی: عثمان میموریل ہسپتال میں ہائیپرٹینشن (بلڈ پریشر) سے متعلق ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

کیمپ کا مقصد عوام کو بلڈ پریشر کے خطرات سے آگاہی دینا اور ابتدائی مرحلے میں تشخیص کی سہولیات فراہم کرنا تھا۔

کیمپ میں شہریوں کو مفت بلڈ پریشر چیک اپ، بی ایم آئی ٹیسٹ، شوگر ٹیسٹ اور طبی معائنے کی سہولت فراہم کی گئی۔

کیمپ کی نگرانی ماہر امراض قلب اور ہیڈ آف میڈیکل سروسز ڈاکٹر ہمایوں بن عرفان نے کی۔

بلڈ پریشر کو “خاموش قاتل” کہا جاتا ہے کیونکہ اکثر اس کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں لیکن یہ دل، گردوں اور دماغ کے امراض کی بڑی وجہ بن سکتا ہے۔

 لوگوں کی بڑی تعداد نے کیمپ میں شرکت کی اور اپنی صحت کے حوالے سے معلومات اور مشورے حاصل کیے۔

 

عثمان میموریل ہسپتال کی جانب سے نمایاں کارکردگی پر عملے کو خراجِ تحسین 

عثمان میموریل ہسپتال کی جانب سے نمایاں کارکردگی پر عملے کو خراجِ تحسین 

عثمان میموریل ہسپتال نے اپریل 2025 کے لیے دو ملازمین کو ماہ کے بہترین ملازمین کے طور پر اعزاز سے نوازا  گیا۔  

اس اعزاز کا مقصد اُن کی محنت، لگن اور مریضوں کی دیکھ بھال و معاون خدمات میں بہترین کارکردگی کو سراہنا  ہے۔

ڈاکٹر علینہ (ریذیڈنٹ میڈیکل آفیسر) جنہوں نے مسلسل عمدہ کارکردگی، مریضوں سے ہمدردی پر مبنی رویہ، اور پیشہ ورانہ جذبہ کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے۔

محترمہ زرینہ (ہاوس کیپنگ ڈپارٹمنٹ) جنہوں نے اسپتال کے ماحول کو صاف، محفوظ اور جراثیم سے پاک رکھنے میں بے مثال خدمات انجام دیں۔

یہ تقریب عثمان میموریل ہسپتال کی مینجمنٹ کی جانب سے اُن ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقد کی گئی، جو اپنے فرائض سے بڑھ کر کام کرتے ہیں۔

عثمان میموریل ہسپتال اس عزم پر قائم ہے کہ ادارے میں ایک ایسا ماحول پیدا کیا جائے جہاں ہر ملازم کو اس کی خدمات کا اعتراف ہو اور وہ ٹیم ورک کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ کام کرے۔

 

عثمان میموریل اسپتال میں عالمی یوم نرسنگ بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا

عثمان میموریل اسپتال میں عالمی یوم نرسنگ بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا

کراچی: عثمان میموریل اسپتال نے عالمی یوم نرسنگ نہایت فخر اور محبت کے ساتھ منایا تاکہ اپنی نرسنگ اسٹاف کی محنت اور انتھک خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے۔

یہ تقریب اسپتال میں منعقد ہوئی، جس میں نرسز، ڈاکٹرز، انتظامیہ اور عملے کے دیگر افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسپتال کے ہیروز کو دل سے خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب میں اسپتال کی اعلیٰ انتظامیہ کی جانب سے ایک حوصلہ افزا خطاب بھی شامل تھا، جس میں نرسز کے مریضوں کی دیکھ بھال میں کلیدی کردار کو سراہا گیا۔

تقریب کا اختتام کیک کاٹنے اور گروپ فوٹو کے ساتھ ہوا، جس نے اسپتال کے مختلف شعبوں میں اتحاد، احترام اور قدردانی کا پیغام دیا۔

عثمان میموریل اسپتال اپنے طبی عملے کی پیشہ ورانہ ترقی اور فلاح و بہبود میں مسلسل سرمایہ کاری کر رہا ہے، جو اس کی ہمدردانہ دیکھ بھال اور طبی معیار کے مشن کی عکاسی کرتا ہے۔

 

عثمان میموریل ہسپتال میں مفت امراضِ قلب کیمپ، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت 

عثمان میموریل ہسپتال میں مفت امراضِ قلب کیمپ، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت 

کراچی: عثمان میموریل ہسپتال کی جانب سے شہریوں کی صحت و فلاح کے لیے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ برائے امراضِ قلب کا انعقاد 3 مئی، بروز ہفتہ کیا گیا۔ کیمپ کا مقصد عوام میں دل کے امراض سے متعلق آگاہی بڑھانا اور بروقت تشخیص کی سہولت فراہم کرنا تھا۔

یہ کیمپ ممتاز ماہرِ امراضِ قلب ڈاکٹر ہمایوں بن عرفان کی زیر نگرانی منعقد ہوا، جنہوں نے مریضوں کی مکمل رہنمائی کی اور ان کے دل سے متعلق مسائل کی تشخیص کی۔ کیمپ میں مختلف طبی سہولیات بالکل مفت فراہم کی گئیں، جن میں ابتدائی معائنہ، بلڈ پریشر اور ای سی جی چیک اپ شامل تھے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اس طرح کے اقدامات کا مقصد نہ صرف لوگوں کو صحت مند طرزِ زندگی کے بارے میں آگاہی دینا ہے بلکہ انہیں دل کی بیماریوں کے خطرات سے بروقت آگاہ کرنا بھی ہے تاکہ وہ وقت پر علاج کرا سکیں۔

شہریوں نے اس سہولت کو سراہا اور ہسپتال کی اس کوشش کو خوش آئند قرار دیا، جس سے معاشرے میں صحت کے شعور کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

 

 

 عثمان میموریل اسپتال، ملازمین کی خدمات کے اعتراٖف میں “ایمپلوئی آف دی منتھ” اور “ڈیپارٹمنٹ آف دی کوارٹر” ایوارڈز کی تقریب

 عثمان میموریل اسپتال، ملازمین کی خدمات کے اعتراٖف میں “ایمپلوئی آف دی منتھ” اور “ڈیپارٹمنٹ آف دی کوارٹر” ایوارڈز کی تقریب

کراچی، اپریل 2025 – عثمان میموریل اسپتال نے اپنے بہترین عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے “ایمپلوئی آف دی منتھ” اور “ڈیپارٹمنٹ آف دی کوارٹر” کے اعزازات دینے کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔

اس ماہ “ایمپلوئی آف دی منتھ” کا اعزاز درج ذیل نمایاں ملازمین کو دیا گیا:

عبدالجبار جنیجو
فوزیہ آصف
ڈاکٹر فضا راشد
بابر ریاض

یہ تمام افراد اپنی محنت، لگن اور مریضوں کی دیکھ بھال میں اعلیٰ کارکردگی کے باعث اس اعزاز کے مستحق قرار پائے۔

اسی تقریب میں جنوری تا مارچ 2025 کے لیے “ڈیپارٹمنٹ آف دی کوارٹر” کا ایوارڈ او ٹی / سی ایس ایس ڈی ڈیپارٹمنٹ کو دیا گیا، جنہوں نے مسلسل عمدہ کارکردگی اور معیاری خدمات فراہم کیں۔

عثمان میموریل اسپتال کی انتظامیہ تمام ملازمین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے اور تمام عملے کو خلوص دل سے کام جاری رکھنے کی ترغیب دیتا ہے تاکہ ادارے کی کامیابی اور ترقی کا سفر یونہی جاری رہے۔

 


Warning: mysqli_query(): (HY000/1): Can't create/write to file '/tmp/#sql-temptable-2c9b63-ba27f-12757.MAI' (Errcode: 28 "No space left on device") in /home/umhcom/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351