عثمان میموریل اسپتال میں کرسمس کی مناسبت سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں اسپتال کے عملے نے شرکت کی، خوشیوں سے بھرپور اس موقع پر کرسمس کیک بھی کاٹا گیا اور خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ نے کرسمس کے جذبے کے تحت یکجہتی، محبت اور امید کا پیغام عام کرنے پر زور دیا۔ شرکاء نے اس تقریب کو یادگار قرار دیتے ہوئے اسپتال کی اس کاوش کو سراہا۔
کراچی: عثمان میموریل اسپتال کی جانب سے دانتوں کی صحت کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کے لیے ایک روزہ مفت ڈینٹل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپ کا مقصد دانتوں کی صحت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا اور لوگوں کو باآسانی ڈینٹل کیئر کی سہولت دینا تھا۔ یہ کیمپ فیڈرل بی ایریا، حسین آباد میں واقع اسپتال میں منعقد ہوا، جہاں ڈاکٹر رفیعہ وہاب، ڈاکٹر زہرہ دامانی، ڈاکٹر اریبہ وکیل اور ڈاکٹر صبا جاوید جیسے ماہر ڈینٹل پروفیشنلز نے ہر عمر کے افراد کو مفت دانتوں کے معائنے اور مشورے فراہم کیے۔
کیمپ بڑی تعداد میں ایسے شرکاء کو اپنی جانب راغب کرنے میں کامیاب رہا، جو اپنی اور اپنے پیاروں کی مسکراہٹ کو محفوظ اور خوبصورت بنانا چاہتے تھے۔ اس اقدام کے ذریعے دانتوں کی صفائی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور شرکاء کو دانتوں کی صحت کے لیے انفرادی رہنمائی فراہم کی گئی۔
شرکاء نے مفت ماہرین کے مشورے اور معائنے کی سہولت فراہم کرنے پر بے حد سراہا، یہ کیمپ عثمان میموریل اسپتال کی کمیونٹی ویلفیئر اور صحت سے متعلق آگاہی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
کراچی: عثمان میموریل اسپتال نے ورلڈ چلڈرن ڈے کے موقع پر بچوں کے لیے ایک یادگار دن کا اہتمام کیا۔
اِس دن بچوں کے لیے مفت ادویات، خصوصی تحائف، مفت ڈائیٹ چارٹ اور ماہر ڈاکٹروں کی جانب سے معائنہ کیا گیا۔
پروگرام کا مقصد بچوں کی صحت کے بارے میں شعور بیدار کرنا اور والدین کو ان کے بچوں کی دیکھ بھال میں مدد فراہم کرنا تھا۔
اسپتال انتظامیہ نے والدین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس دن کو کامیاب بنانے میں بھرپور حصہ لیا۔
عثمان میموریل اسپتال والدین سے درخواست کرتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی صحت کا خیال رکھنے میں اسپتال کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔
کراچی: عثمان میموریل اسپتال کی جانب سے مفت ہیپاٹائٹس کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام افراد کو مفت اسکریننگ، مشاورت اور ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کی گئی۔
اس کیمپ میں ماہر صحت کے پروفیشنلز موجود تھے، جنہوں نے اسکریننگ کی، ماہر مشورے دیے اور ہیپاٹائٹس سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔ شرکاء نے اسپتال کی جانب سے صحت کی سہولتیں مفت فراہم کرنے پر اپنے تشکر کا اظہار کیا۔
عثمان میموریل اسپتال کا ارادہ ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے طبی کیمپ منعقد کیے جائیں، جو کمیونٹی کی بہتر خدمت کے لیے مختلف صحت کے پہلوؤں پر مرکوز ہوں۔
کراچی: عثمان میموریل اسپتال میں بچوں کی صحت پر ایک معلوماتی آگاہی سیشن منعقد کیا گیا۔
یہ سیشن والدین اور بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے افراد کے لیئے ترتیب دیا گیا تھا، جس میں بچوں کی صحت اور بہبود کے بنیادی پہلوؤں کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئی۔
معروف ماہر اطفال ڈاکٹر غفار بلو نے اپنی وسیع تجربہ کی بنیاد پر بچوں کی دیکھ بھال سے متعلق مختلف اہم موضوعات پر روشنی ڈالی۔
سیشن میں بچوں کی نشوونما پر طرز زندگی اور ماحول کے اثرات پر بھی بات چیت کی گئی۔
عثمان میموریل اسپتال اس طرح کی تعلیمی سرگرمیوں کے ذریعے کمیونٹی کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
کراچی: نیسلے پاکستان نے عثمان میموریل اسپتال (یو ایم ایچ) کے تعاون سے بچوں کی غذائیت کی اہمیت پر ایک کامیاب کنٹینیونگ میڈیکل ایجوکیشن (سی ایم ای) سیشن کا انعقاد کیا۔
اس سیشن کا مقصد صحت کے ماہرین میں بچوں کی نشوونما کے لیے متوازن غذائیت کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔
معروف ماہرین اطفال اور ماہرین غذائیت نے بچوں کی قوت مدافعت کو بڑھانے اور ذہنی نشوونما کو سہارا دینے میں ضروری غذائی اجزاء کے کردار پر روشنی ڈالی جبکہ سیشن میں پاکستان میں بچوں میں عام غذائی کمی کو دور کرنے کے لیے حکمت عملیوں پر بھی زور دیا گیا۔
شرکاء نے نیسلے اور یو ایم ایچ کی اس پہل کو سراہا اور اسے نئی نسل کے لیے ایک صحت مند مستقبل کو فروغ دینے میں اہم قرار دیا۔