عثمان میموریل ہسپتال نے اپریل 2025 کے لیے دو ملازمین کو ماہ کے بہترین ملازمین کے طور پر اعزاز سے نوازا گیا۔
اس اعزاز کا مقصد اُن کی محنت، لگن اور مریضوں کی دیکھ بھال و معاون خدمات میں بہترین کارکردگی کو سراہنا ہے۔
ڈاکٹر علینہ (ریذیڈنٹ میڈیکل آفیسر) جنہوں نے مسلسل عمدہ کارکردگی، مریضوں سے ہمدردی پر مبنی رویہ، اور پیشہ ورانہ جذبہ کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے۔
محترمہ زرینہ (ہاوس کیپنگ ڈپارٹمنٹ) جنہوں نے اسپتال کے ماحول کو صاف، محفوظ اور جراثیم سے پاک رکھنے میں بے مثال خدمات انجام دیں۔
یہ تقریب عثمان میموریل ہسپتال کی مینجمنٹ کی جانب سے اُن ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقد کی گئی، جو اپنے فرائض سے بڑھ کر کام کرتے ہیں۔
عثمان میموریل ہسپتال اس عزم پر قائم ہے کہ ادارے میں ایک ایسا ماحول پیدا کیا جائے جہاں ہر ملازم کو اس کی خدمات کا اعتراف ہو اور وہ ٹیم ورک کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ کام کرے۔