Select Page

Home » مختصر تعارف

مختصر تعارف

عثمان میموریل اسپتال 1982 میں حاجی ہاشم حاجی احمد نے اپنے بیٹے محمد عثمان کی یاد میں عثمان میموریل اسپتال قائم کیا۔ یہ اسپتال اب عثمان میموریل اسپتال فاؤنڈیشن کا ایک منصوبہ ہے، جو جنرل میڈیسن، پیڈیاٹرکس (بچوں کا علاج)، امراضِ نسواں، کارڈیالوجی (دل کے امراض)، آرتھوپیڈکس (ہڈیوں کا علاج)، جنرل سرجری اور ایمرجنسی کیئر سمیت کئی اہم شعبوں میں علاج کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسپتال میں جدید تشخیصی خدمات اور ایک مکمل سہولتوں سے آراستہ فارمیسی بھی موجود ہے۔

عثمان میموریل اسپتال کو سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن (SHCC) سے باقاعدہ منظوری حاصل ہے۔ ہمارے ماہر ڈاکٹرز، نرسز اور اسٹاف دن رات محنت کرتے ہیں تاکہ مریضوں کو درست تشخیص، مؤثر علاج اور مکمل دیکھ بھال فراہم کی جا سکے۔ ہم شفاف قیمتوں اور مناسب علاج کے پیکجز کے ذریعے کم آمدنی والے گھرانوں کو بھی علاج کی سہولت مہیا کرتے ہیں۔

ہماری سوچ یہ ہے کہ معیاری علاج ہر انسان کا حق ہے اسی مقصد کے لیے ہمارا ملٹی اسپیشلٹی اسپتال جدید طبی سہولتوں اور مریض دوست ماحول کے ساتھ ایک ہی چھت کے نیچے علاج کی تمام سہولتیں عوام کو فراہم کرتا ہے، وہ بھی سب کے لیے مناسب قیمتوں پر تاکہ ہر انسان مستفید ہوسکے۔