کراچی: عثمان میموریل اسپتال میں مفت آرتھوپیڈک میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں گھٹنے اور کولہے کے جوڑوں کی تبدیلی (جائنٹ ری پلیسمنٹ) کے حوالے سے مریضوں کو جامع رہنمائی اور مشاورت فراہم کی گئی۔
کیمپ میں ماہر آرتھوپیڈک سرجنز نے مریضوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور جدید طریقۂ علاج سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ اس میڈیکل کیمپ سے درجنوں مریضوں نے استفادہ کیا اور اپنی تکالیف کے مطابق علاج کے بہترین آپشنز سے آگاہ ہوئے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق اس طرح کے کیمپس کا مقصد عوام کو معیاری طبی سہولیات تک بآسانی رسائی فراہم کرنا ہے تاکہ ہڈیوں اور جوڑوں کے مسائل کے شکار مریض بروقت معائنہ اور مشورے سے بہتر صحت کی جانب گامزن ہو سکیں۔
مریضوں اور اُن کے اہلِ خانہ نے عثمان میموریل اسپتال کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ مفت مشاورت سے انہیں اپنے مرض کے بارے میں درست رہنمائی ملی، جو اُن کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوئی۔
کراچی: ورلڈ چلڈرن ڈے کے موقع پر عثمان میموریل اسپتال میں بچوں کی صحت اور بہبود کے لیے خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر اسپتال کی انتظامیہ نے والدین اور بچوں کے لیے مختلف فلاحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جن میں ادویات کی فراہمی، مفت تحائف اور بچوں کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ ڈائیٹ چارٹ شامل تھے۔
کیمپ میں بچوں کے ماہر ڈاکٹروں نے مفت معائنہ کیا اور والدین کو بچوں کی صحت، غذا اور حفاظتی ٹیکوں کے متعلق آگاہی بھی فراہم کی۔
والدین کی بڑی تعداد نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام بچوں کی صحت کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتے ہیں۔
عثمان میموریل اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق بچوں کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے اور اس طرح کے کیمپس کا مقصد معاشرے میں صحت مند بچوں کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔
آخر میں اسپتال کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ کیمپ ہر سال باقاعدگی سے ورلڈ چلڈرن ڈے کے موقع پر منعقد کیا جاتا ہے۔
کراچی: عثمان میموریل اسپتال میں آنکھوں کا خصوصی مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
کیمپ میں ماہر امراض چشم نے جدید ترین کمپیوٹرائزڈ مشینوں کے ذریعے مریضوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور ان کی آنکھوں کی صحت کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔
انتظامیہ کے مطابق اس کیمپ کا مقصد عوام میں آنکھوں کی بیماریوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور ابتدائی مرحلے پر تشخیص کے ذریعے لوگوں کی زندگی بہتر بنانا تھا۔
کیمپ میں شریک افراد نے عثمان میموریل اسپتال کی اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ ایسے اقدامات عوامی خدمت کے لیے نہایت اہم ہیں تاکہ جو افراد مہنگا علاج کروانے کی استطاعت نہیں رکھتے وہ اس کیمپ سے مستفید ہوسکتے ہیں۔
کراچی: عثمان میموریل اسپتال کو سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن (ایس ایچ سی سی) کی جانب سے باقاعدہ طور پر لائسنس جاری کر دیا گیا۔
اس موقع پر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے اسپتال کا دورہ کیا اور ایک پُروقار تقریب میں اسپتال کو یہ اعزاز عطا کیا۔
یہ لائسنس اسپتال کی اعلیٰ طبی سہولیات، معیارِ صحت، اور مریضوں کی بہترین دیکھ بھال کے نظام کا اعتراف ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی ان کی ٹیم کی مسلسل محنت، لگن اور مریضوں کے اعتماد کا نتیجہ ہے۔
ہسپتال کے بورڈ آف ٹرسٹیز نے بھی اس پروقار تقریب میں شرکت فرما کر اپنی ٹیم کی انتھک محنت کو سراہا جن کی بدولت یہ سنگ میل عبور ہوا
کراچی: عثمان میموریل ہسپتال نے ایک مرتبہ پھر اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے عوامی خدمت کے جذبے کے تحت آنکھوں کے امراض کے لیے ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپ اتوار، 22 جون 2025 کو ہسپتال کے احاطے میں منعقد کیا گیا، جو دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہا۔
کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی آنکھوں کے مفت معائنے کی سہولت فراہم کی گئی، جبکہ منتخب مریضوں کے لیے موتیا کے مفت آپریشن کا بھی بندوبست کیا گیا۔
اس اقدام کا مقصد ان افراد تک علاج کی سہولیات پہنچانا تھا جو مالی مسائل کے باعث اپنی بینائی کے مسائل کا بروقت علاج نہیں کروا سکتے۔
کیمپ میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور عثمان میموریل ہسپتال کی اس فلاحی کاوش کو سراہا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات نہ صرف معاشرے میں صحت کا شعور بیدار کرتے ہیں بلکہ ضرورت مند افراد کو امید بھی فراہم کرتے ہیں۔
عثمان میموریل ہسپتال اپنی بہترین طبی سہولیات، ماہر عملے اور انسان دوست سوچ کے ساتھ شہر کے معیاری اسپتالوں میں شمار ہوتا ہے، جو عوامی خدمت کے مشن پر کاربند ہے۔