Select Page

کراچی: ورلڈ چلڈرن ڈے کے موقع پر عثمان میموریل اسپتال میں بچوں کی صحت اور بہبود کے لیے خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر اسپتال کی انتظامیہ نے والدین اور بچوں کے لیے مختلف فلاحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جن میں ادویات کی فراہمی، مفت تحائف اور بچوں کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ ڈائیٹ چارٹ شامل تھے۔

کیمپ میں بچوں کے ماہر ڈاکٹروں نے مفت معائنہ کیا اور والدین کو بچوں کی صحت، غذا اور حفاظتی ٹیکوں کے متعلق آگاہی بھی فراہم کی۔

والدین کی بڑی تعداد نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام بچوں کی صحت کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتے ہیں۔

عثمان میموریل اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق بچوں کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے اور اس طرح کے کیمپس کا مقصد معاشرے میں صحت مند بچوں کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔

آخر میں اسپتال کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ کیمپ ہر سال باقاعدگی سے ورلڈ چلڈرن ڈے کے موقع پر منعقد کیا جاتا ہے۔