Select Page

کراچی:عثمان میموریل ہسپتال اور اوکھائی میمن جماعت کے اشتراک سے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد اتوار، 15 جون کو حسین ابراہیم اسپورٹس کمپلیکس اینڈ کمیونٹی سینٹر، حسین آباد میں کیا گیا۔

کیمپ میں درجنوں مرد، خواتین اور بچے شریک ہوئے، جس کا مقصد عوام میں صحت کے شعور کو فروغ دینا اور مفت طبی سہولیات فراہم کرنا تھا۔ اس میڈیکل کیمپ میں

خواتین کے امراض اور حاملہ خواتین کے لیے مفت مشاورت، بچوں کے امراض کی مفت جانچ اور مشورہ، دانتوں کا مفت معائنہ، دل کے امراض کی مفت تشخیص، عمومی صحت سے متعلق مشاورت، بلڈ پریشر اور بی ایم آئی چیک اپ اور شوگر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئیں۔

کیمپ میں خصوصی رعایت کے تحت ڈیلیوری کی رجسٹریشن پر10،000 روپے تک کا ڈسکاؤنٹ بھی فراہم کیا گیا (شرائط و ضوابط کے ساتھ)۔

شرکاء نے عثمان میموریل ہسپتال اور اوکھائی میمن جماعت کی اس کوشش کو سراہا اور کہا کہ اس قسم کی طبی سہولیات نچلے طبقے کی بہت بڑی ضرورت ہیں۔