کراچی: عثمان میموریل ہسپتال میں ہائیپرٹینشن (بلڈ پریشر) سے متعلق ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپ کا مقصد عوام کو بلڈ پریشر کے خطرات سے آگاہی دینا اور ابتدائی مرحلے میں تشخیص کی سہولیات فراہم کرنا تھا۔
کیمپ میں شہریوں کو مفت بلڈ پریشر چیک اپ، بی ایم آئی ٹیسٹ، شوگر ٹیسٹ اور طبی معائنے کی سہولت فراہم کی گئی۔
کیمپ کی نگرانی ماہر امراض قلب اور ہیڈ آف میڈیکل سروسز ڈاکٹر ہمایوں بن عرفان نے کی۔
بلڈ پریشر کو “خاموش قاتل” کہا جاتا ہے کیونکہ اکثر اس کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں لیکن یہ دل، گردوں اور دماغ کے امراض کی بڑی وجہ بن سکتا ہے۔
لوگوں کی بڑی تعداد نے کیمپ میں شرکت کی اور اپنی صحت کے حوالے سے معلومات اور مشورے حاصل کیے۔