کراچی: عثمان میموریل اسپتال میں عالمی ایمرجنسی ڈے کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایمرجنسی شعبے کے عملے، ماہر ڈاکٹروں، نرسز اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔
تقریب کا مقصد عوام میں ایمرجنسی خدمات کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ان خدمات میں کام کرنے والے طبی عملے کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔
تقریب میں ویڈیوز، پریزنٹیشنز اور عملی مظاہروں کے ذریعے شرکاء کو آگاہی دی گئی کہ ہنگامی صورتحال میں کس طرح مؤثر طریقے سے اقدامات کیے جاتے ہیں۔
اس موقع پر اسپتال کے ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی خدمات کو بھی سراہا گیا جو مستحق مریضوں کے علاج میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
عثمان میموریل اسپتال کی انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مستقبل میں بھی ایمرجنسی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے جدید سہولیات اور تربیت یافتہ عملے کو ترجیح دیتی رہے گی۔