Select Page

کراچی: عثمان میموریل اسپتال میں شعبہ امراضِ چشم کا آغاز کردیا گیا ہے، جہاں عوام کو جدید آنکھوں کے علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

شعبے کا باضابطہ افتتاح 27 جنوری بروز پیر کو کیا گیا اور عوام کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ او پی ڈی کا وقت پیر سے ہفتہ، روزانہ شام 5:30 بجے سے شام 7:30 بجے تک ہے۔

یہ شعبہ جدید سہولیات سے لیس ہے، جہاں مفت آنکھوں کے معائنے، موتیا کی فیکو سرجری (نہ کٹ، نہ ٹانکا) اور جدید مشینری کے ذریعے علاج کی سہولت موجود ہے۔

یہ اقدام عوام کو جدید اور مؤثر آنکھوں کے علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ ان کی بینائی اور معیارِ زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔