کراچی: عثمان میموریل اسپتال میں ایک جامع تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد طبی عملے اور ڈاکٹروں کی ذہنی و عملی مہارتوں کو بہتر بنانا تھا تاکہ وہ ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر ردعمل دے سکیں۔
یہ سیشن ڈاکٹر ہمایوں بن عرفان، سربراہ میڈیکل سروسز، کی نگرانی میں منعقد ہوا اور اس میں بنیادی لائف سپورٹ (CPR، AED) پروگرام کے نصاب کے مطابق شرکاء کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس تربیتی نشست میں اسپتال کے عملے اور ڈاکٹروں نے بھرپور شرکت کی، جس سے نہ صرف اُن کی عملی مہارتوں میں اضافہ ہوا بلکہ ہنگامی حالات میں فیصلہ سازی کی اہلیت کو بھی مزید تقویت ملی۔
عثمان میموریل اسپتال کا مقصد اپنے عملے کو عالمی معیار کے مطابق تربیت دینا اور مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی خدمات فراہم کرنا ہے۔