کراچی: عثمان میموریل اسپتال میں 28 جنوری 2025 کو ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسپتال کے بہترین ملازمین اور شعبوں کی خدمات کو سراہا گیا۔
ایمپلوئی آف دی منتھ کے ایوارڈز جناب طلحہ احمد (اسسٹنٹ مینیجر فنانس) کو ایڈمن ڈیپارٹمنٹ سے اور مسٹر عمر صدیقی کو او پی ڈی ڈیپارٹمنٹ سے ان کی شاندار کارکردگی اور لگن کے اعتراف میں دیے گئے۔
ڈیپارٹمنٹ آف دی منتھ کا ایوارڈ پیڈز/این آئی سی یو ڈیپارٹمنٹ کو دیا گیا، جنہیں مریضوں کی دیکھ بھال میں اعلیٰ معیار کے لیے سراہا گیا۔
تقریب میں عثمان میموریل اسپتال کے بہت سے ملازمین نے شرکت کی اور اپنے ساتھیوں کی کامیابیوں پر زور دار تالیاں بجا کر تقریب کو یادگار بنایا۔