Select Page

کراچی: عثمان میموریل اسپتال میں آنکھوں کا خصوصی مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

کیمپ میں ماہر امراض چشم نے جدید ترین کمپیوٹرائزڈ مشینوں کے ذریعے مریضوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور ان کی آنکھوں کی صحت کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔

انتظامیہ کے مطابق اس کیمپ کا مقصد عوام میں آنکھوں کی بیماریوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور ابتدائی مرحلے پر تشخیص کے ذریعے لوگوں کی زندگی بہتر بنانا تھا۔

کیمپ میں شریک افراد نے عثمان میموریل اسپتال کی اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ ایسے اقدامات عوامی خدمت کے لیے نہایت اہم ہیں تاکہ جو افراد مہنگا علاج کروانے کی استطاعت نہیں رکھتے وہ اس کیمپ سے مستفید ہوسکتے ہیں۔