Select Page

کراچی: عثمان میموریل اسپتال میں مفت آرتھوپیڈک میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں گھٹنے اور کولہے کے جوڑوں کی تبدیلی (جائنٹ ری پلیسمنٹ) کے حوالے سے مریضوں کو جامع رہنمائی اور مشاورت فراہم کی گئی۔

کیمپ میں ماہر آرتھوپیڈک سرجنز نے مریضوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور جدید طریقۂ علاج سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ اس میڈیکل کیمپ سے درجنوں مریضوں نے استفادہ کیا اور اپنی تکالیف کے مطابق علاج کے بہترین آپشنز سے آگاہ ہوئے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق اس طرح کے کیمپس کا مقصد عوام کو معیاری طبی سہولیات تک بآسانی رسائی فراہم کرنا ہے تاکہ ہڈیوں اور جوڑوں کے مسائل کے شکار مریض بروقت معائنہ اور مشورے سے بہتر صحت کی جانب گامزن ہو سکیں۔

مریضوں اور اُن کے اہلِ خانہ نے عثمان میموریل اسپتال کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ مفت مشاورت سے انہیں اپنے مرض کے بارے میں درست رہنمائی ملی، جو اُن کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوئی۔