Select Page

کراچی: عثمان میموریل ہسپتال نے ایک مرتبہ پھر اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے عوامی خدمت کے جذبے کے تحت آنکھوں کے امراض کے لیے ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔  

 کیمپ اتوار، 22 جون 2025 کو ہسپتال کے احاطے میں منعقد کیا گیا، جو دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہا۔

کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی آنکھوں کے مفت معائنے کی سہولت فراہم کی گئی، جبکہ منتخب مریضوں کے لیے موتیا کے مفت آپریشن کا بھی بندوبست کیا گیا۔

اس اقدام کا مقصد ان افراد تک علاج کی سہولیات پہنچانا تھا جو مالی مسائل کے باعث اپنی بینائی کے مسائل کا بروقت علاج نہیں کروا سکتے۔

کیمپ میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور عثمان میموریل ہسپتال کی اس فلاحی کاوش کو سراہا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات نہ صرف معاشرے میں صحت کا شعور بیدار کرتے ہیں بلکہ ضرورت مند افراد کو امید بھی فراہم کرتے ہیں۔

عثمان میموریل ہسپتال اپنی بہترین طبی سہولیات، ماہر عملے اور انسان دوست سوچ کے ساتھ شہر کے معیاری اسپتالوں میں شمار ہوتا ہے، جو عوامی خدمت کے مشن پر کاربند ہے۔